: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ویت نام،31مارچ(ایجنسی) ویت نام میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو پہلی مرتبہ پارلیمان کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ گوئن تھی کم گان اس کمیونسٹ اراکین کی اکثریت کی حامل پارلیمان کی قیادت کریں گی۔ 61
سالی گان نے قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں95.5 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے ملک، عوام اور دستور کے تحفظ کا عزم دہرایا۔ وہ اس سے قبل اپنے آبائی صوبے بین ترے کے محکمہء خزانہ کی ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔